تازہ برفباری کے بعد گریز روڑ گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند

سرینگر//شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ۔گریز روڑ کو ہفتے کی صبح اُس وقت گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا جب علاقے میں تازہ برفباری ہوئی۔
بارڈر روڑس آرگنائزیشن حکام کے مطابق مذکورہ روڑ پر برفباری کا سلسلہ جاری تھا جس کے پیش نظر اس کو نقل و حمل کیلئے بند کیا گیا۔
گریز کے داور تحصیل میں اطلاعات کے مطابق چھ انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے ۔علاقے میں برف ہٹانے کی مشینیں کام پر لگائی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق رازدان درے پر گریز سے دوگنا برف جمع ہوئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ 86کلو میٹر طویل روڑ کو پچھلی برفباری کے بعد حال ہی میں گاڑیوں کیلئے کھولا گیا تھا۔