سرینگر/سرینگر۔ جموں شاہراہ جمعہ کو تازہ برفباری کے بعد لگاتار بند ہے۔
مذکورہ شاہراہ پر گذشتہ ہفتے سے شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔پہلے یہ چھ روز بعدکھل گئی لیکن محض دو دن تک یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھلی رہنے کے بعد یہ دوبارہ بند ہوگئی۔ کھلی رہنے کے دوران بھی اس پر پسیاں گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل میں شدید خلل پڑا۔
ٹریفک حکام کے مطابق بانہال علاقے میں تازہ برفباری ہونے اور رام بن علاقے میں پسیاں بر آنے سے شاہراہ پر ٹریفک کی آوا جاہی ممکن نہیں ہے۔
حکام نے کہا کہ انوکھی فال،پنتھال اور کیلا موڑ علاقوں میں شاپراہ پر کم و بیش دو فٹ برف جمع ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم شاہراہ کو ٹریفک کے قابل بنانے کے بعد سب سے پہلے درماندہ گاڑیوں کو نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔
اس سال موسم کی خرابی کے باعث سرینگر۔جموں شاہراہ متعدد اوقات بند رہی جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میں اشیائے ضروریہ کی شدید کمی واقع ہوئی ہے۔