تاریخ کا سیاہ دن :بار ایسو سی ایشن سرنکوٹ

سرنکوٹ//بار ایسو سی ایشن سرنکوٹ نے جموں بار ایسوسی ایشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں بارملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بار ارکان نے کہاکہ ایک معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو بار ایسوسی ایشن تحفظ فراہم کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے اور بار ایسوسی ایشن جموں کا یہ فعل غیر اخلاقی ہے ۔بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ کے صدر یاسر خان نے جموں کی عوام سے اپیل بھی کی کہ جموں بار ایسوسی ایشن کے اس رویہ کی مخالفت کریں کیونکہ وہ ملزمان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔انہوں نے کٹھوعہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کرائم برانچ پر کئے گئے حملے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور چالان پیش کرنے سے روکے جانے کو ایک سنگین جرم قرار دیا۔انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آصفہ کیس کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے جہاں آصفہ کیس کی شفاف طریقے سے جانچ ہو اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے تاکہ معصوم آصفہ کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔انہوں نے جموں میں مقیم پناہ گزینوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جموں بارایسوسی ایشن کی جانب سے صرف چندہ  پناہ گزینوں کے خلاف سازش رچی جا رہی ہے جبکہ جموں میں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین بھی موجود ہیں۔انہوں نے بار جموں کا ایسے معاملات پر سڑکوں پر اترنا تاریخ کا سیاہ دن ہے ۔