تاجر برادری کی ہڑتال کال سے وادی اور بانہال کے معمولات متاثر

سرینگر/وادی کشمیر اور بانہال علاقے میں منگل کو ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔

ہڑتال کی کال وادی کی تاجر برادری نے جماعت اسلامی جموں کشمیرپر پانچ سالہ پابندی اور دفعہ35اے پر حملوں کیخلاف احتجاج کے طور دے رکھی ہے۔

سرمائی دار الحکومت سرینگر کے کاروباری مرکز لالچوک میں تمام دوکان اور دیگر مراکز بند ہیں۔

ہڑتال کی اطلاعات وادی کے سبھی ضلع صدر مقامات سے بھی موصول ہوئی ہیں۔

ادھر بانہال علاقے میں بھی ہڑتال کی وجہ سے مارکیٹ بند ہے۔