حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ نوجوانوں کے جہاں ہاکی،فٹ بال،کرکٹ،باکسنگ والی بال اور دیگر کھیلوں میں اپنے ہنر کا لوہا منوا رہے ہیں وہی راجندر سنگھ جو کہ پونچھ کے تائیکوانڈو کوچ ہیں کی قیادت میں اولمپک مارشل آرٹ میں بھی کامیابی حاصل کررہے ہیں۔مارشل آرٹ تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کے والدین اپنے بچوں کے اس کھیل میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے تک اس گیم کایہاںنام و نشان تک نہیں تھالیکن راجندر سنگھ نے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے ٹایکوانڈو کھیل کو ایک اچھے مقام تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پچاس سے ساٹھ کے قریب بچوں اور بچیوں نے ریاستی سطح کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں جبکہ بارہ دیگر کھلاڑی جن میں بچے اور بچیاں دونوں شامل ہیں نے نیشنل مقابلوں میں بڑے بڑے میڈل حاصل کئے ہیں۔اس حوالے سے جب دو راجندر سنگھ وجہ سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اس گیم میں آج کی تاریخ ان کے پاس سات سو بچے بچیاں جو 7 سال سے 19 سال تک کی عمر کی ہیں تربیت حاصل کر رہی ہیں اور ہر روز بہترین کارکردگی دکھا کر ریاستی اور نیشنل سطح کے لئے خود کو تیار کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا اس گیم میں حصہ لینے والی بچیاں جو کم عمری میں یہ گیم سیکھ رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ کسی بھی غیر یقینی صورت حال میں اپنی مدد آپ کرکے اپنی حفاظت سکتی ہیں۔ کھلاڑیوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو نعرے کو حقیقی معنوں میں پورا کر دکھانے پر وزیر اعظم کی ستائیش کرتے ہوئے کہا اس نعرے کے ذریعہ سماج میں انہیں بھی لڑکوں کے مقابلہ میں اپنا ہنر اور کرتب دکھانے کا ایک سنہرا موقعہ دیاگیا ہے جس کے لئے وہ وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا گیم میں حصہ لینے والے کھلاڑی منشیات جیسی وباء سے بھی دور رہتے ہیں۔