بھوپال//مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں قائم این ٹی پی سی پلانٹ کی وجہ سے بے گھر ہوئے کسانوں اور ان پر درج مقدمات کو لے کر ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے دھرنے پر بیٹھے سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا کی حمایت کرنے اتوار کی شام کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی شترو گھن سنہا بھی یہاں آ ئے ۔ کسان رہنما شیو کمار شرما یشونت سنہا کادھرنااتوار کے چوتھے دن بھی جاری ہے ۔ شتروگھن سنہا دوپہر ساڑھے چار بجے پرواز سے ممبئی سے جبل پور آئے اور وہاں سے تقریباً سات بجے نرسنگھ پورپہنچے جہاں وہ عام اجلاس سے خطاب کیا ۔ واضح رہے کہ گاڈروارا میں این ٹی پی سی پلانٹ قائم کرنے کے لئے بہت سے کسانوں کی زمین حاصل کی گئی ہے۔ان کو معاوضہ دینے کے ساتھ ملازمت دینے کا بھی وعدہ کیا گیا۔ جب نوکری نہیںدی تو کسانوں نے مظاہرہ کیا۔ بعد میں ان کسانوں پر آئی ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔یشونت سنہا کسانوں پر درج کئے گئے مقدمہ واپس لینے کے ساتھ کسانوں کے دیگر مطالبات پورے کرانے کے لئے دھرنا دے رہے ہیں۔ وہ رات کے وقت بھی دھرنے کی جگہ پر سوتے ہیں ۔ انتظامیہ نے بار بار ان سے احتجاج ختم کرنے کامطالبہ کیا لیکن وہ اپنے مطالبات پر اڑے ہوئے ہیں ۔انتظامیہ انہیں اپنی مجبوریاں بتارہے ہیں کہ درج مقدمات کو صرف قانونی عمل مکمل کرنے پر ہی ختم کیا جا سکتا ہے ۔ سنہا کے دھرنے کو عام آدمی پارٹی کی بھی حمایت حاصل ہے۔ آپ کے ریاستی کنویز آلوک اگروال بھی ان کے ساتھ ہفتہ سے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں ۔
بے گھر کسانوں کے مسائل پر دھرنے پر بیٹھے یشونت سنہا کا ساتھ دینے پہنچے شتروگھن سنہا
