بے روز گاری کی شرح میں مسلسل اضافہ | اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان وزیر اعظم کے دورے سے پُر امید

عشرت حسین بٹ

منڈی// جہاں پورے جموں و کشمیر کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان ملک کے وزیر اعظم نرندر مودی کے جموں کشمیر دورے سے پْر امید ہیں وہیں ضلع پونچھ کے اعلی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان بھی ان کی بے روزگاری کو دور کرنے کے حوالے سے نریندر مودی کے اس دورے سے کافی پْر امید نظر آ رہے ہیں متعدد نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیر آعظم نریندر مودی آج جموں صوبہ کے سانبہ ضلع کے پلی علاقہ میں پنچایتی نماندگان سے خطاب کریں گے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس موقعہ پر جموں و کشمیر میں پڑھے لکھے بے روزگاروں کے حوالے سے بھی کچھ اعلانات کرئینگے۔بے روزگار نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ پڑھ لکھ کر سرکاری نوکریوں کو ترس رہے ہیں انہیں لگتا ہے کہ ان کے لئے وزیرآعظم کا یہ دورہ کار آمد ثابت ہوگا ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی سے تعلق رکھنے والے محمد اسلم نامی ایل اعلی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان نے کہا کہ وہ گزشتہ چار برس سے اعلی تعلیم حاصل کئے ہوئے ہیں اور وہ دن بھر مزدوری کر کے اپنی زندگی کا سلسلہ چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بھی انہیں سرکاری نوکری کے بجائے مزدوری کر کے اپنی زندگی کی گاڑی چلانی پڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ملک کے وزیراعظم آج جموں کشمیر کا دورہ کر رہیں ہیں جہاں وہ بے روزگار نوجوانوںکیلئے نوکریوں کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان جیسے متعدد نوجوان ایسے ہیں جنہیں وزیرِ اعظم کے آج کے دورے سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔