بی ڈی او دفتر مینڈھر میں ویجی لینس کا چھاپہ

مینڈھر //بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے مینڈھر دفتر میں ویجی لینس ٹیم نے چھاپہ مار کر گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ ضبط کرلیا ہے جبکہ آخر ی اطلاع ملنے تک مذکورہ کارروئی جاری تھی ۔مقامی ذرائع کے مطابق بلاک میں گزشتہ کچھ برسوں سے ہوئے تعمیر اتی کاموں میں مبینہ طورپر ہوئی خرد برد کے سلسلہ میں ریکارڈ کو ضبط کر کے جانچ کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے تاہم ویجی لینس کی ٹیم نے اس سلسلہ میں کوئی بیان نہیں دیا ۔انہوں نے بتایا کہ ویجی لینس کی اس کارروائی کے دوران مالی برس 2016سے 2019تک کا ریکارڈ جمع کر لیا گیا تھا جبکہ مزید ریکارڈ کی تلاش کی جارہی تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ دفتر کے زیر تحت ہوئے کئی تعمیراتی کاموں کی فائلیں گزشتہ کئی عرصہ سے دفتر میں بند پڑی ہوئی تھی اور اس سلسلہ میں لوگوں کو ادائیگیاں نہیں کی گئی تھی جس کے بعد مذکورہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔