بی ڈی او دفتر سرنکوٹ میں اجلاس منعقد

 سرنکوٹ//بلاک ڈیولپمنٹ دفتر سرنکو ٹ میں بی ڈی سی چیئر مین نذیر چوہدری کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں بلاک سرنکوٹ کے سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر سید واحید حسین شاہ ،بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر عامر چوہدری کیساتھ ساتھ دیگر سرپنچوں و پنچوں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کے دوران اراکین و آفیسران نے کووڈ کی وجہ سے پیدا ہو ئی صو رتحال کیساتھ ساتھ عام لوگوں کی مشکلات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر نے کہاکہ اس مشکل وقت میں آپسی اشتراک سے ہی وائرس کے پھیلائو کو کم کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرنکوٹ میں تعمیراتی عمل جاری ہے جبکہ اس سلسلہ میں کئی ایک پنچایتوں میں عوامی امنگوں کے تحت تعمیراتی کام بھی کئے گئے ہیں جبکہ کچھ ایک میں دوبارہ سے پلان مرتب کئے جارہے ہیں ۔اجلاس کے دوران متعلقہ محکمہ کے کام کاج اور مرتب کردہ پلانوں کے سلسلہ میں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی