بی ڈی اوسرنکوٹ کے تبادلہ کے سلسلہ میں تقریب کاانعقاد

 سرنکوٹ//پنچایت سنئی لور کے لوگوں نے بی ڈی او سرنکوٹ کے تبادلے کے سلسلہ میں ایک الوداعی تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں بی ڈی او قدیر چاڑک مہمان حصوصی تھے ۔اس دوران تقریب میں کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔اس دوران مقامی لوگوں نے موصوف کے کام کاج کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے سرنکوٹ میں بلاک ڈولپمنٹ آفیسر کے طورپرپنچایتوں کی تعمیر و ترقی کیلئے نمایاں کام کیے ۔انہوں نے کہا کہ موصوف نے ایمانداری اور دیانتداری سے کام کیا اور بالخصوصمزدور پیشہ لوگوں کو سو دن کا روز گار فراہم کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ان کا تبادلہ ہو چکا ہے اور  امید ظاہرکی کہ موصوف جلد ڈی پی او پونچھ بن کر آئیں گے۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے تمام لوگوں کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو میں نے بلاک ڈولپمنٹ آفیسر ہونے کے ناطے کیا وہ سب آپ لوگوں کے ساتھ کیا وہ میرافرض تھا۔ انھوں نے کہا کہ تبادلہ سروس کا حصہ ہے اور میں کہیں بھی ہوں تو آپ لوگوں کے پیار کو نہیں بھولوں گا۔ اس موقعہ پر مولانا مجید قادری، نیاز چوہدری ،شوکت پروانہ ودیگران بھی موجودتھے۔