بی پی ایل زمرے کے بچوں کو فوج نے کتابیں تقسیم کی

منجا کوٹ //فوج کی جانب سے تحصیل منجا کوٹ کے گلہوتی کیمپ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو مفت کتابیں تقسیم کی گئی ۔فوج کی جانب سے جاری کرہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بی پی ایل زمر ے سے تعلق رکھنے والے بچوں کی پڑھائی کو ممکن بنانے کیلئے فوج کی جانب سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں تحصیل منجا کوٹ کے گلہوتی فوجی کیمپ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران غریب طبقہ کے بچوںکو مفت کتابیں تقسیم کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ کے دوران غریبوں کی اقتصادی حالت مزید ابتر ہوگئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے فوج نے اپنی فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے ۔فوج نے مزید کہا کہ غریبو ں کی مدد کو جاری رکھنے کیلئے خطہ پیر پنچال کے مختلف علا قوں میں فوج اپنی فلاحی مہم کو جاری رکھے گی ۔