بی سی سی آئی اور فرنچائزیوں کو کھلاڑیوں کی واپسی پر پریشانی کا سامنا

نئی دہلی/یواین آئی// کورونا وبا کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے رد ہونے کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور فرنچائزیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بندوبست پر بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ فرنچائزیوں کی طرف سے کھلاڑیوں کے لئے سفر کی پابندی کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے ۔ کچھ فرنچائزیوں نے تسلیم کیا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے ۔ غیرملکی کھلاڑیوں کو چارٹر اڑان کے ذریعہ واپس بھیجنے کی ضرورت سمجھتے ہوئے ٹیموں کے سی ای او ،آپریشنز منیجر اور بی سی سی آئی کو پروازوں کا بندوبست کرنے اور انہیں منزل تک پہنچانے کے لئے اجازت حاصل کرنے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے ۔ یہ تھوڑا مشکل اس لئے ہورہا ہے کیونکہ آٹھ میں سے چار فرنچائیزیوں کے کچھ کھلاڑی کورونا سے متاثر ہیں۔ جس کی وجہ سے کورونا سے پاک فرنچائیزیوں کے کھلاڑی بھی سفر نہیں کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔