بی جے پی کے ریاستی عہدیداروں وضلع صدور کا اجلاس

 جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے یہاں بدھ کے روز پارٹی کے صدر دفتر پر ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس میںپارٹی کے ریاستی عہدہ داروں اور ضلع صدور نے شرکت کی۔پارٹی صدر رویندر رینہ نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ ایم پی جگل کشور شرما ،شمشیر سنگھ منہاس ،سابقہ نائب وزیر اعلی کویندر گپتا، ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول ، سابقہ وزیر ست شرما ، ریاستی جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر رویندر رینہ نے انیل پریہار، اجیت پریہار، چندر کانت ،گل محمد میر و دیگر سیاسی و سماجی کارکنوں کو خراج ادا کیا ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک عظیم سماج بے شمار قربانیوں پر تعمیر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے بطور لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی دہائیوں سے فراموش ہر ایک فرد کو بااختیار بنانے کا کام کیا ہے،جس کا عوام نے انہیں بھاری وووٹنگ کے ذریعہ سے انعام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بڑی بے تابی سے23مئی کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہے ،تاکہ نریدنر مودی دوبارہ بھارت کے وزیر اعظم بن جائیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی لیڈر شپ نے بھی متعد لیڈروں کو انتخابی مہم میں شرکت کرنے کیلئے بھیج کر ریاستی یونٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔جگل کشور نے اپنے خطاب میںپارٹی لیڈروں اور زمینی سطح کے کارکنوں کا پارلیمانی انتخاب کے دوران مثالی کام انجام دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ریاست کی تمام نشستون پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔شمشیر سنگھ منہاس نے اس حقیقت پر زور دیا کہ بی جے پی ان انتخابات میں ایک زور دار پارٹی بن کر ابھر آئی ہے اور کارکنوں سے اسمبلی انتخاب کے دوران بھی اسی جذبہ کو برقرار رکھنے پر صرار کیا ہے۔اشوک کول نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ۔