بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ آج | 200سیٹوں پر امیدواروں کی پہلی فہرست متوقع

یواین آئی

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی جمعرات کے روز ہونے والی میٹنگ میں لوک سبھا کی 190 سے 200 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے نام طے کئے جانے اور پہلی فہرست میں 90 سے 100 نام اور بقیہ ناموں کا اعلان ایک ہفتے کے اندر کیا جاسکتا ہے۔پچھلے کچھ دنوں میں کئی ریاستوں کے کور گروپس کے ساتھ مرکزی قیادت کی میٹنگیں ہوئی ہیں اور آج بھی مدھیہ پردیش سمیت کچھ ریاستوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگیں ہو رہی ہیں۔بی جے پی جمعرات کو صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں ہونے والی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا، مرکزی وزیر سربانند سونووال، بھوپیندر یادو، ڈاکٹر اقبال سنگھ لالپورہ، ڈاکٹر کے لکشمنن، ڈاکٹر سدھا یادو، ستیانارائن جاٹیہ، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور اوم پرکاش ماتھر شامل ہوں گے۔