بی جے پی کا اصلی چہرہ بے نقاب

جموں // جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوار رمن بھلہ نے منگل کے روز حلقہ کے سچیت گڑھ اور آر ایس پورہ میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ اس سے قبل رمن بھلا کو میراں صاحب ،ٹالی موڑ ،سمبل موڑ ،کلیاں ،دلہیڑ ،درسوپور، پلسیر ،کلیانہ، بیاس پور آگرا چک میں والہانہ استقبال کیا گیا ۔انکے ہمراہ سابقہ وزراء آر ایس چب، سمن بھگت، گھارو رام ،ضلع صدر ہری سنگھ چب ، سینئر نائب صدر رویندر سنگھ ، ڈاکٹر گگن بھگت، بملا لتھرا، رمیش موٹان ،سکھدیو سنگھ ،سوشما چودھری ،پون رینہ، ساہل شرما و سرپنچ و پنچ ،کاپرویٹروں اور پارٹی کے بلاک صدور ،وارڈ صدور بھی تھے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میںانہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سرحدی علاقوں اور جموں خطہ کے کسانوں کو یکسر نظر انداز کیا ،جسکی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بی جے پی پر کھوکھلے عدے کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کھوکھلے وعدوں کی وجہ سے ان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آیا ہے اور ملک میں بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہوئی ہے۔