بی جے پی کارکنان کی کانگریس میں شمولیت کا دعویٰ

 کشتواڑ//ضلع کے ناگسینی علاقہ پلرمیں پارٹی کے کٹر ورکرون نے کانگریس میں شمولیت اختیا ر کر لی ہے۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق بی جے پی کارکنوں نے سینئر کانگریس لیڈر اور ممبر پی سی سی محمد اسلم ملک ،سینئر پارٹی لیدر طارق حسین منٹو ،سرجیت سنگھ بڈیال،غلام حسن شاہ اور شنکر سنگھ وزیر کی موجودگی میں شمولیت اختیار کی۔ناگیسنی کا  پلرعلاقہ ریاست کا ایک بیک ورڈ علاقہ مانا جاتا ہے جہاں سڑک رابطہ  اور بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں۔اس موقعہ پر محمد اسلم ملک نے کہا کہ بی جے پی کی عوام دشمن پالسیوں کی وجہ سے لوگ پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کے ساتھ کئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے رشوت خوری کا دور ہے۔انہوں نے کہا کہ لداخ ہل ڈیو لپمنٹ کونسل کرگل کے انتخاب میں کامیابی آنے والے وقت میں ریاست میں تبدیلی لائے گی۔جنہوں نے اس موقعہ پر شمولیت اختیار کی ان میں پپو کمار ،سیوا رام،وجے کمار ،سندیش کمار، بھوشن کمار،دیپو کمار،اشوک کمار،امر سنگھ،دارا سنگھ،روشن لال ،گلاب چند،غلام حسین اسماعیل اور دیگر شامل ہیں۔پارٹی میں شامل نئے کارکنوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے چھوٹے وعدوں سے تنگ آ گئے تھے اور انہوں نے پلر علاقہ میں کو ئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا۔