بی جے پی نے سیاسی لیڈروں کی سیکورٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا

جموں // پارٹی کے سینئر لیڈر اٹل گل میر کی بیہمانہ ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی نے پارٹی کے تمام سیل انچارجوں ایس ویریندر جیت سنگھ،پارٹی کے ریاستی پریس سیکرٹری ڈاکٹر پردیپ مہوترہ ،ریاستی انچارج آئی ٹی اور سوشل میڈیا جے دیو راجوال اور ضلع صدر اور چیر مین  بلدیو سنگھ بلاوریہ کے ہمراہ گورنر انتظامیہ پر سیکورٹی نظام کاجائزئہ لینے کیلئے پولیس، سول انتظامیہ اور محکمہ ایسٹیٹ کے اہلکاروںکے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرنے پر زور دیا ،تاکہ جن لوگوں کو حقیقی طور سے خطرہ ہو انہیں سیکورٹی اور سرکاری ایکمو ڈیشن فراہم کی جا سکے۔یدھ ویر سیٹھی نے پریس بیان میں مزید کہا ہے کہ کشتواڑ سے کشمیر تک ملی ٹینٹ پر امن ماحول کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں،جسکی وجہ سے سیاسی لیڈران انکے نشانے پر ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ قومی دائرے والے سرگرام سیاست دانوںسے سیکورٹی واپس لینے سے انکی جان کو خطرہ ہے ۔انہوں نے ریاست میں سیکورٹی نظام کا سر نو جائزہ لیکر جائز لوگوں کو، جو کہ ملی ٹینٹوں کے سافٹ ٹارگیٹ ہیں ،کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے ریسات میں سیاسی ہلاکتوں میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے حال ہی میں ریاست کے لیڈروں سے سیکورٹی واپس لینے کی سفارش کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے تما م سیاسی لیڈروں کو تحفُظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  ذاتی مفاد کے لئے سیکورٹی کا استعمال کرنے والے لیڈروں سے سیکورٹی واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔