بی جے پی نے راجوری میں جشن منایا

راجوری //لوک سبھا انتخابات میں تاریخی فتح پر بھاجپا کی طرف سے جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں راجوری میں پارٹی کارکنان نے ایم ایل سی وبودھ گپتا کی قیادت میں ایک ریلی نکال کر جشن منایا ۔اس دوران ڈھسل سے ٹھنڈی کسی تک ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وبودھ گپتا نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت نے پورے ملک کو یکجا کردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپا کو ایک بھاری منڈیٹ ملاہے جو وزیر اعظم کی قیادت اور پچھلے پانچ سال میں ان کی طرف سے انجام دی گئی خدمات کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے جموں کے لوگوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خطے نے کانگریس اورکشمیر نشین جماعتوں کو مسترد کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کی جیت کرپشن اور وی آئی پی سیاست کی شکست ہے ۔