بی جے پی نے اپنا یوم تاسیس منایا

جموں //بھاتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی یونٹ کی جانب سے یہاں پارٹی کے صدر دفتر پر ہفتہ کے روز یوم تاسیس منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس موقعہ پر پارٹی صدر ریند ررینہ، ایم پی شمشیر سنگھ منہاس ،سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کوئیندر گپتا، جنرل سیکرٹری اشوک کول، ڈاکٹر نریندر سنگھ ، یدھ ویر سیٹھی،مئیر جے ایم سی چندر موہن گپتا،سابقہ وززیر ست شرما ،و دیگر سینئر لیڈروں نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ رویندر رینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی سرکار کی ا چھی حکومت سے لوگ پارٹی کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ملک کی نشو و نما اور ترقی کو نئی سمت دی ہے۔حزب اختلاف کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبینہ گھوٹالوں میںملوث افراد کو سرکار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے ان لیڈروں کو باہر کا دروازہ دکھایا ہے۔پارٹی کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کا قیام 6۔اپریل1980 میں عمل میں لایا گیا ،جو  ملک کی ایک مستحکم پارٹی بن گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے کچی چھاونی میں بھی اس سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں پارٹی کے متعدد لیڈروں نے شرکت کی اور پارٹی کے پروگراموںاور پالسیوں کو اجا گر کیا۔