بی جے پی میں آئین کو ختم کرنے کی ‘ان کی’ حیثیت نہیں

 اجمیر//کانگریس کے قومی صدرراہل گاندھی نے راجستھان میں آج اپنے انتخابی جلسے سے پہلے اجمیرمیں درگاہ خواجہ معین الدین حسن چشتی پرحاضری دی اورپشکرمیں واقع برہما مندرکے درشن کئے۔راہل گاندھی نے پہلے درگاہ پہنچ کرخواجہ صاحب کی مزارپر لال رنگ کی سنہرے کام والی مخملی چادرچڑھائی اورعقیدت کیپھول پیش کرکے ملک میں امن وسکون،خوشحالی اوربھائی چارے کی دعاکی۔ گاندھی خاندان کے خادم سید عبدالغنی گردے جی نے راہل گاندھی کو درگاہ کی زیارت کرائی۔کانگریس صدرراہل گاندھی درگاہ اجمیر شریف میں عقیدت کے پھول پیش کرتے ہوئے۔اس سیپہلے درگارہ کے نظام گیٹ پر خادم خاندان کے گردے جی کے علاوہ سید زہیب چشتی اور سید یاسرگردے جی نے راہل گاندھی کا خیرمقدم کیا۔ پھرانہیں بلند دروازے سے محفل خانے سبیلی گیٹ، شاہ جہانی مسجد، پائتیں دروازے ہوتے ہوئے مزارشریف میں حاضری دلوائی۔اس موقع پر پارٹی کے راجستھان انچارج اویناش رائے پانڈے، قومی جنرل سکریٹری اشوک گہلوت، ریاستی صدرسچن پائلٹ، راجستھان اسسٹنٹ انچارج قاضی نظام الدین، کانگریس لیڈر راجیو شکلا، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹررگھو شرما، شہر کے صدروجے جین موجود تھے۔ حاضری کے بعد لوٹتے وقت خادموں کی دونوں تنظیم انجمن یادگاراورانجمن سید زادگان کے صدراور جنرل سکریٹریوں کی جانب سے ان کا استقبال کیاگیا۔ درگاہ کمیٹی نے بھی مومنٹوتحفہ میں دیا۔اس کے بعد راہل گاندھی تیرتھ  راج پشکرپہنچے، جہاں انہوں نے برہما گھاٹ پہنچ کرپشکر سروورپرپوجا ارچنا کی۔ پشتینی پروہت نندلال کول کے بیٹے پنڈت راج ناتھ کول نے انہیں پوجا کرائی۔ اس کے بعد انہوں نے برہما مندرکے درشن کئے۔ اس موقع پرانہیں یادگار تصویروں کا ایلبم بھی تحفہ میں دیا گیا۔ اس کے بعد راہل گاندھی کا جیسلرمیرضلع کے پوکرن میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔راہل گاندھی نے نام لئے بغیر مودی حکومت پر آئین کو کمزور کرنے کا آج الزام لگایا لیکن کہا کہ انہیں یہ بخوبی سمجھنا چاہئے کہ ایسا کرنا‘ ان کے بس میں نہیں ہے اورنہ کانگریس انہیں کبھی ایسا کرنے دے گی۔ مسٹر گاندھی نے مزید کہا "ہندوستان کا آئین ہماری جدوجہد اور وجود دونوں کی شناخت ہے ۔ یہ ہمارا فلسفہ ہے ۔ ہمارا افتخار ہے ۔ہماری رگ رگ میں پیوست ہے ۔ اس کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے سمجھ لیں، نہ تو ایسا کرنے کی ان میں حیثیت ہے ، نہ کانگریس پارٹی اور ہم کبھی انہیں ایسا کرنے دیں گے ۔ " مسٹر گاندھی وقتاً فوقتاً الزام لگاتے رہے ہیں کہ مودی حکومت آئین اور آئینی اداروں کو کمزور کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ یوم آئین کے موقع پر کانگریس کے درج فہرست ذات کے محکمہ نے آج یہاں ‘آئین کے احترام میں ‘سنویدھان سمان سماروہ ’ کا بھی اہتمام کیا جس میں کانگریس کے کئی رہنماؤں کے ساتھ ہی جنتا دل (یو)کے رہنما شرد یادو اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر ڈی راجہ نے بھی حصہ لیا۔ یواین آئی