عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں ڈی ڈی سی ممبر اور بی جے پی لیڈر کے ایک ذاتی سیکورٹی آفیسر(پی ایس او)کی مبینہ طور پر حادثاتی گولی لگنے سے موت ہو گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس او محمد آصف خون میں لت پت پائے گئے تھے اور انہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔ایک پولیس افسر نے بتایاکہ یہ حادثاتی طور پر گولی چلنے کا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف(ایس پی او) ڈی ڈی سی ممبر اور بی جے پی لیڈر سہیل ملک کے پی ایس او کے طور پر ڈیوٹی پر تھے۔پولیس نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔