نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ عمران خان کے انکے متعلق ریمارکس بھارتی رائے دہندگان کو متاثر کرنے کی ایک کوشش سے ہی تعبیر کیا جاسکتا ہے۔مودی نے مزید کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ عمران خان نے پاکستانی الیکشن میں کس نعرہ کا استعمال کیا تھا۔عمران خان کے اس دعویٰ کہ اگر بھاجپا نے چنائو جیت لئے تو ہندوپاک امن مذاکرات کیلئے بہترین موقعہ فراہم ہوسکتا ہے، پر چوٹ کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ یہ عمران کی بھارتی چنائو پر اثر انداز ہونے کی’ ریورسنگ سوئنگ ‘ ہے۔انکا کہنا تھا’’ ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ عمران خان ایک کرکٹر رہے ہیں،انکا حالیہ بیان بھارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی انکی ریورس سوئنگ ہے، تاہم بھارتی جانتے ہیں کہ ریورس سوئنگ پر’ ہیلی کاپٹر شارٹ‘ کیسے کھیلتے ہیں۔