’بی جے پی جموں کوپتھرکے زمانے کی طرف دھکیل رہی ہے‘

 جموں//سابق وزیراورجموں کشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منجیت سنگھ نے کہاکہ مرکزمیںوزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی این ڈی اے میں سب سے زیادہ ہندوستان سیکورٹی اہلکارجان بحق ہوئے۔منجیت سنگھ نے ان خیالات کااظہار وجے پورمیں منعقدہ پارٹی ورکران کی میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے مرکزی حکومت سے اپنی خارجہ پالیسی کاجائزہ لینے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت باتیں کرنے میں مضبوط ہے لیکن اصل میں ہندوستان کی سب سے کمزورحکومت ہے جس کافائدہ دشمن وادی کشمیرمیں حملوں اورسرحدوں پرگولہ باری کی صورت میں اُٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے پاس کوئی مربوط نقش راہ نہیں ہے اوروہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق صرف بیانات ہی جاری کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عوام کوگمراہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں سابق وزیراعظم اندراگاندھی جیساقائدچاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قومی سلامتی کوللکاررہاہے لیکن مرکزی حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ریاستی حکومت کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کوگمراہ کرنے کے سواکچھ بھی نہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں جس سے لگتاہے کہ بی جے پی جموں کوپتھرکے زمانے کی طرف واپس لے جارہی ہے۔