نیوز ڈیسک
جموں// بی جے پی لیڈر دویندر سنگھ رانا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کو مضبوط کرنا اور یہاں آپسی بھائی چارہ قائم کرنا ہم سب کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ یہاں سب کو برابری کا حق ملے اور یہاں ترقی ہوجائے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز متھوار بلاک کے نیشنل کانفرنس ورکروں کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پرنامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’آج بی جے پی کے 42 ویں یوم تاسیس کے موقع پر میتھوار بلاک این سی سے صاف ہوا ہے کیونکہ اس پارٹی سے وابستہ سبھی ورکروں، پنچوں ،سرپنچوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے‘۔
مسٹر رانا نے کہا کہ ہم سب کو کوشش ہے کہ جموں و کشمیر مضبوط بن جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خواب کو پورا کرنا ہے کہ یہاں سب کو برابری ملے اور یہاں ترقی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں کے آپسی بھائی چارے اور اتحاد و اتفاق کو قائم رکھنے کے لئے کوشاں رہنا چاہئے۔
موصوف لیڈر نے کہا کہ ہمیں یہاں کی ترقی کے لئے کوشش کرنی چاہئے تاکہ جموں و کشمیر جو ملک کا تاج ہے، کوہ نور کی طرح چمکے۔