بی جے پی بوتھ سمیلن کا انعقاد، متعدد کارکنوں کی پارٹی میں شمولیت

 رام بن//ضلع رام بن میں بوتھ لیول کمیٹیو ں کو زمینی سطح پر مستحکم بنانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے کاستی گڑھ علاقہ کے منڈل سراج میں ایک بوتھ سممیلن کا انعقاد کیا۔اس موقعہ پر منعقدہ تقرین پر پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول ایم ایل اے رام بن اشوک لنگھے کے ہمراہ مہمان خصوصی تھے۔سابقہ ضلع صدر رام بن شام سنگھ کٹوچ اور وجے موہن کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکناں بھی اس موقعہ پر موجود تھے سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے اشوک کول نے کہا کہ آنے والے پنچایتی انتخابات کے مد نظر ایسے سمیلن منعقد کرنے سے زمینی سطح کی ورکر کی اہمیت کو پارٹی نے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے ورکروں کو ہر ایک بوتھ کا دورہ کرنے کی ہدایت دی، تاکہ پنچایتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ وقت صرف کیا جائے۔انہوں نے ورکروں سے کہا کہ وہ اس چیلنج کا مقابلہ کرکے ہر ایک ووٹر کے ساتھ ذاتی رابطہ بنائے رکھے۔انہوں نے ورکروں سے کہا کہ وہ ووٹران کے انراجات کے طریقہ کار اور کام سے واقف رہیں، تاکہ پنچایتی انتخابات میں کامیابی یقینی ہو سکے۔ ممبر اسمبلی اشوک لنگھے نے اس موقعہ پر نریندر مودی کی قیاددت والی سرکار اور ریاستی مخلوط سرکار کی حصولیابیوں کا شمار کیا ۔انہوں نے کہا کہ مودی دور میں پرفارمنس کی سیاست کے دور کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کُچھ آزادی کے70سال میں حاصل نہیں کیا گیا ہے وہ بی جے پی کی سرکار کے ساڑھے تین سال میں حاصل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی گجرات میں شاندر کامیابی وزیر اعظم نریندر مودی کی اچھی گورننس اور ترقیاتی پالسیوں کا ثمر ہے۔انہوں نے کارکنوں کو عوام تک مرکزی و ریاستی سرکار کی مخلف سکیموں کی جانکاری عوام تک پہنچائیں ، تاکہ وہ ان سکمیوں سے مستفید ہو سکیں۔بعد ازاں نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار رکنے کا اعلان کیا ۔