بی جی ایس بی یو نے ’ورلڈ ارتھ ڈے ‘ منایا

راجوری//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں ورلڈ ارتھ ڈے منایا گیا اس موقع پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔یونیورسٹی کے انوائرمینٹل سائنسز، سنٹر فار بائیو ڈائیورسٹی اسٹڈیز نے مذکورہ پروگرام کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔ڈاکٹر اے اے شاہ، ایسوسی ایٹ ڈین، سکول آف بایو سائنسز اینڈ بائیوٹیکنالوجی نے اپنے خطاب میں اس بات پر غور کیا کہ یوم ارض بحران میں مبتلا ماحول کے لئے ایک متفقہ ردعمل تھا کیونکہ پہلے یوم ارض کو جدید ماحولیاتی تحریک کا آغاز کرنے کا سہرا دیا جاتا ہے اور اب اس کی سفارش کرہ ارض کے طور پر کی جاتی ہے۔ڈاکٹر شریکر پنت، کوآرڈی نیٹر، سنٹر فار بایو ڈائیورسٹی اسٹڈیز نے اپنے استقبالیہ خطاب میں زور دیا کہ ہر سال 22 اپریل کو ہم اپنی مادر دھرتی کو ‘ورلڈ ارتھ ڈے’ کے طور پرمناتے ہیںجو کہ جدید ماحولیاتی تحریک کی سالگرہ کا دن ہے۔سمپوزیم میں انوائرمینٹل سائنسز، سی بی ایس، عربی، باٹنی، بائیو ٹیکنالوجی اور اسلامک اسٹڈیز کے طلباء نے شرکت کی۔