بی بی ویاس کا گوجر ، بکروال ہوسٹلوں کا دورہ

جموں//گورنر کے مشیر بی بی ویاس نے جموں ضلع کے گوجر بکروال ہوسٹلوں کا دورہ کیا اور ہوسٹلوں میں مقیم طلاب کیلئے فراہم کئے جا رہے اشیائے خوردنی کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ طلاب کو معیاری خوراک فراہم کریں ۔ اُن کے ہمراہ امدادِ باہمی اور امور قبائل کے سیکرٹری عبدالمجید بٹ ، امور قبائل قبائیل محکمہ کے ڈائریکٹر مشتاق احمد ، سیکرٹری ایڈوائیزری بورڈ فار گوجر اینڈ بکروالز مختار احمد و دیگر اعلیٰ افسرا ن بھی تھے ۔ مشیر موصوف نے عید گاہ ریذڈنسی میں قایم بوائیز ہوسٹل ، گرلز ہوسٹل شہیدی چوک اور کنجوانی میں قایم گوجر بکروال پی جی ہوسٹل کا دورہ کیا ۔ مشیر موصوف نے اس موقعہ پر امور قبائل کے سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ ان ہوسٹلوں میں مقیم طلاب کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کریں تا کہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں نے غریب اور پسماندہ طلاب کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئی فلیگ شپ پروگراموں اور سکیموں کو شروع کیا ہے ۔ ان اداروں کیلئے بجٹ کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے مشیر موصوف نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ان ہوسٹلوں اور اداروں میں معیاری بنیادی ڈھانچے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں ۔ سیکرٹری امور قبائل عبدالمجید بٹ نے اس موقعہ پر مشیر موصوف کو بتایا کہ طلاب کے لئے محکمہ تمام تر سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ بی بی ویاس نے اس موقعہ پر طلاب سے بات چیت کی اور تینوں ہوسٹلوں کا دورہ کیا ۔