بی بی ویاس کاجموں میں عوامی دربار

جموں//گورنر کے مشیر بی بی ویاس نے آج جموں میں عوامی رابطہ مہم کے تحت لوگوں کی شکایات سُنیں۔ اس دوران کئی وفود اور افراد نے اپنے مطالبات اور مسائل مشیر موصوف کی نوٹس میں لائے۔بی بی ویاس نے اُن کی مشکلات غور سے سُننے کے بعد یقین دلایا کہ جائیز مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ بی بی ویاس نے کہا کہ اُن کی نوٹس میں لائے گئے مسائل متعلقہ محکموں تک پہنچائے جائیں گے تا کہ ان کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جاسکے۔