نیوز ڈیسک
سرینگر//71ویںبی این ملک میموریل آل انڈیا پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ میں خواتین ٹیموں کے درمیان چمپئن شپ آخری مرحلے میں پہنچ گئی اور فائنل میچ اتوار کو سنتھیٹک ٹرف گراؤنڈ میں آسام رائفلز اور ایس ایس بی کے درمیان کھیلا جائے گا جہاں اے ڈی جی پی کشمیر مہمان خصوصی ہوں گے۔کل کشمیر یونیورسٹی اینڈ سنتھیٹک ٹرف گراؤنڈ نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔بخشی اسٹیڈیم میں ایس ایس بی بمقابلہ اوڈیشہ اور آسام رائفلز بمقابلہ سی آر پی ایف کی خواتین ٹیموں کے درمیان دو سیمی فائنل میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ایس ایس بی ویمن ٹیم کا مقابلہ اڈیشہ ویمن ٹیم سے ہوا۔ ایس ایس بی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یمپئن شپ کے فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کرنے کے لیے کلین شیٹ برقرار رکھی۔ دوسرے میچ میں آسام رائفلز کی خواتین ٹیم کا مقابلہ CRPF خواتین ٹیم سے ہوا۔ آسام رائفلز کی خواتین ٹیم میچ جیت کر فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔ فائنل میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی دیکھنے کے قابل ہو گی۔مردوں کی فٹ بال ٹیموں کے کوارٹر فائنل دو مقامات یعنی کشمیر یونیورسٹی گراؤنڈ اور سنتھیٹک ٹرف گراؤنڈ پر کھیلے گئے۔نستھیٹک ٹرف گراؤنڈ میں آسام رائفلز بمقابلہ سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف بمقابلہ کیرالہ پولیس کے درمیان میچ کھیلے گئے۔آسام رائفلز نے اضافی منٹوں کے آخری لمحات میں ایک اہم گول کرنے میں کامیابی حاصل کی۔کیرالہ پولیس اور سی آئی ایس ایف کے درمیان ایک اور میچ کیرالہ پولیس نے قریبی مقابلے میں جیت لیا ۔کشمیر یونیورسٹی میں پنجاب پولیس اور راجستھان پولیس کے درمیان کوارٹر فائنل میچ پنجاب پولیس نے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں میزورم پولیس ٹیم کا مقابلہ بی ایس ایف ٹیم سے ہوااور میزورم پولیس نے کامیابی حاصل کی ۔