بی ایل او اور اس کیساتھ تعینات اساتذہ کو الائونس دینے کی اپیل

پونچھ//سرنکوٹ میں ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت فورم کے ضلع صدر شاہنواز کاظمی نے کی۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جو اساتذہ کرام BLO یا ان کے ساتھ ویکسی نیشن  کے فرائض انجام دے رہے ہیں ان تمام اساتذہ کو ٹریولنگ الاونس دیا جائے۔زونل صدر سرنکوٹ سید محمد یوسف شاہ کہا کہ اس ضمن میںضلع ترقیاتی کمشنر جموں اور ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ نے اپنے اضلاع میں ان ساتذہ کو ٹریولنگ الونس دینے کا حکم صادر کیا ہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ  ویکسی نیشن کی ڈیوٹی پر تعینات اساتذہ کو الائونس دینے کی متعلقہ افسران کو ہدایت کریں۔ تحصیل صدر سرنکوٹ بدرالدین راتھر نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اس وقت پیٹرول سو روپے پہنچ چکا ہے وہی اساتذہ اس کرونا وباء کے چلتے ہوئے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں تو ان اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جانا چاہئے۔اس موقع پر جن اساتذہ نے شرکت کی ان میںسید علی مرتضی شاہ پبلسٹی سیکریٹری ،غلام محی الدین چیف ایڈوائزر ضلع, عبدالمجید خواجہ جنرل سیکریٹری زون سرنکوٹ ،نور احمد نائب صدر تحصیل سرنکوٹ ،عارف بھٹی پبلسٹی سیکرٹری ،عبدالوارث ,مختار حسین شاہ ،عبدالقوی ،اکرام الحق ،عارف رضا ،رفیق ملک  شامل ہیں۔