یو این آئی
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز بی ایس ایف کو ان کے یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا’ہندوستان کی پہلی لائن آف ڈیفنس اور ہمارے سرحدوں کی نگہبان کے طور پر بی ایس ایف اپنے نصب العین ‘زندگی تک خدمت’ کی رہنمائی میں پوری لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کر رہی ہے’۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس؛ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ‘میں ان کی مثالی ہمت اور مادر وطن کے تئیں بے لوث خدمت کے جذبے کو سلام کرتا ہوں’۔