بی ایس ایف نے 3 در انداز مار گرانے کا دعویٰ کیا

 
جموں// بارڈر سیکورٹی فورس نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر تین دراندازوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔
 
بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو قریب دو بجکر 35 منٹ پر تین افراد کی مشکوک نقل وحمل دیکھی۔
 
انہوں نے بتایا کہ جوانوں نے پہلے مذکورہ افراد کو رکنے کو کہا لیکن انہوں نے توجہ نہیں کی جس کے بعد اُن پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تینوں مارے گئے۔
 
انہوں نے بتایا کہ درانداز وں کی لاشیں ابھی بھی وہیں میدان پر پڑی ہوئی ہے۔
 
ادھر ڈی آئی جی بی ایس ایف ’ایس پی ساندھو “نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی اسمگلروں کی مشکوک نقل وحرکت دیکھی گئی جس کے بعد اُنہیں للکارا گیا ۔
 
انہوں نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین پاکستانی ڈرگ اسمگلروں کو مار گرایا گیا اور اُن کے قبضے سے 36 پیکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
اُن کے مطابق تلاشی کے دوران 36 پیکٹ سے بڑی مقدار میں ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی گئی ہے۔
 
ان کا کہنا تھا اس واقعے کے بعد بی ایس ایف نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔