بی ایس ایف اہلکار پتھر کی زد میں آکر ہلاک

راجوری//مغل روڑ پر پیر کی گلی کے نزدیک ایک بی ایس ایف اہلکار بھاری پتھر لگنے سے جاں بحق ہوا۔ بی ایس ایف کی 92بٹالین سے وابستہ  اہلکار نثار حسین ولد حبیب اللہ ساکن دھانور جارلان راجوری ، جو چھٹی پرگھر آیا تھا ، اس وقت ہلاک ہوا جب وہ  پیر کی گلی علاقے میں ایک ڈھوک میں لکڑی کاٹ رہا تھا۔اس دوران نزدیکی پہاڑی سے ایک بھاری پتھر گرآیا جس کی زد میں آکر بی ایس ایف اہلکار شدید زخمی ہوا ۔ اس کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قراردیا ۔