بیہامہ گاندربل میں حادثہ، سکوٹی سوار ہلاک

راجا ارشاد احمد

گاندربل //گاندربل میں سی آر پی ایف بکتر بند گاڑی اور سکوٹی کے درمیان ہوئی ٹکر کے نتیجے میں سکوٹی ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا۔عینی شاہدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈویژنل فارسٹ دفتر واقع بی ہامہ گاندربل کے مقام پر 115 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف بکتر بند گاڑی اور سکوٹی زیر نمبر JK16-2705 کے درمیان ہوئی ٹکر کے نتیجے میں سکوٹی سوار غلام حسن ماگرے ولد غلام احمد ساکنہ دورپورہ منیگام گاندربل شدید زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل نے اسے مردہ قرار دیا.پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے قانونی اور طبی کارروائی مکمل کرکے لاش وارثین کے سپرد کردی۔