بیہامہ گاندربل میں اے ٹی ایم تین روز سے بیکار

گاندربل//بیہامہ گاندربل میںقائم جموں کشمیر بنک کا اے ٹی ایم تین روز سے بیکار ہونے کے سبب ہزاروں صارفین مشکلات سے دوچار ہیں۔جموں کشمیر بنک برانچ بیہامہ سے وابستہ اے ٹی ایم تین روز سے بیکار ہونے سے ہزاروں صارفین مشکلات سے دوچار ہیںاور انہیں پیسے کی ضرروت کو پورا کرنے کیلئے بنکوں یا دیگر علاقوں میں نصب اے ٹی ایم سے مستفید ہونا پڑتا ہے۔بی ہامہ گاندربل بوتھ میں دو اے ٹی ایم نصب ہیں اور دونوں بیکار ہیں۔ دوسرا اے ٹی ایم ایک کلومیٹر دور دودرہامہ میں موجود ہے۔صارفین نے اے ٹی ایم کو فوری طور پر قابل استعمال بنانے کا مطالبہ کیا ۔