بیہامہ سے دودرہامہ ٹریفک جام روز کا معمول

گاندربل//گاندربل ضلع کے بی ہامہ سے دودرہامہ تک اگرچہ شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک نظام جاری ہے تاہم اس کے باوجود بھی روزانہ ٹریفک جام لگ دیکھنے کو ملتاہے۔بی ہامہ چوک اور دودرہامہ ہسپتال روڑ پر دن میں کئی مرتبہ ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لئے اگرچہ متبادل ذرائع بھی موجود ہیں تاہم ضلع انتظامیہ اس کی طرفدھیان نہیں دے رہی ہے جس کا خمیازہ گاندربل کے عوام کو ٹریفک جام کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔ صوفی آباد سے ضلع ہسپتال تک آدھا کلو میٹر سڑک رابطہ موجود ہے تاہم اس رابطہ سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے لوگ تکالیف کا سامنا کررہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس سڑک کو آمدورفت کے قابل بنایا جائے گا تو دودرہامہ تک متبادل سڑک کے طور استعمال کیا جاسکتا ہے اورٹریفک جام سے نجات بھی مل سکتی ہے۔