بیک ٹوولیج پروگرام

 رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے ’بیک ٹوولیج ‘پروگرام کوزمینی سطح پر من و عن طور پر عملانے اور اس کے پروگرام کے تحت مقاصد پورے کرنے کیلئے گزیٹیڈ افسران کیلئے منعقدہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر اے سی ڈی رام بن ظفر بانڈے ، سی پی او کستوری لعل ، سی ایچ او ، سی ا ی او ، اے ڈی پلاننگ اور دیگرافسران بھی موجو دتھے ۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بیس جون سے ستائیس جون تک ریاست بھر کی تمام پنچایتوں میں بیک ٹو ولیج پروگرام چلایاجارہاہے جس دوران سرکاری خدمات کی عوام کو فراہمی کے بارے میں رد عمل اکھٹاکیاجائے گااور خاص طور پر ترقیاتی کاموں اور گائوں دیہا ت میں اثاثوں کے قیام اور مقامی لوگوں کی ضروریات پر رپورٹ لائی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس کام کیلئے گزیٹیڈ افسران کو مامور کیاہے اور ہر ایک پنچایت میں ایک افسر جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بناناہے ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ دی گئی ذمہ داریوں کو محنت سے انجام دیں اور اس پروگرام کو پوری طرح سے عملائیں ۔انہوں نے کہاکہ سے پنچایتی راج ادارے بھی مضبوط ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ انتظامیہ کی طرف سے اس پروگرام کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ۔اس دوران ماسٹر ٹرینروں کی طرف سے افسران کو تربیت فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر میڈیا کے رول کو بھی اجاگر کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان پر زور دیاکہ وہ پروگرام کے دوران بھرپور تعاون دیں ۔