بیٹے کا قاتل باپ ہی نکلا | پولیس نے کیس درج کرلیا

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں پولیس نے قتل کے معاملہ کو کچھ ہی عرصہ میں حل کر تے ہوئے ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دنوں رمن دیپ سنگھ نامی ایک 4سالہ لڑکے کی مشکوک حالت میں موت ہوئی تھی تاہم بعد میں تحقیقات کے دوران چھوٹے بچے کا قاتل اس کا باپ ہی نکلا جس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکے کو قتل کرنے کے بعداس کے باپ منجیت سنگھ نے خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی جس کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد اس سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی جس کے دوران اس نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں پولیس سٹیشن نوشہرہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 200/2021درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔