بیٹی کیساتھ نازیبا سلوک عدالت نے والد کو مجرم قرار دیا

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//سرینگر کی ایک فاسٹ ٹریک عدالت نے ہفتے کے روز ایک شخص کو2021 میں کئے گئے جرم کا مجرم قرار دیا۔ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر محمد مقبول شاہ اور دفاعی وکیل کی سماعت کے بعد، عدالت، جس کی صدارت آرتی موہن نے کی، کہا کہ استغاثہ نے ملزم کے جرم کو معقول شک سے بالاتر ثابت کیا ہے۔”استغاثہ نے ملزم کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا جرم قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے مطابق ملزم کو سزا سنائی گئی ہے‘‘۔عدالت 11 دسمبر کو سزا کا اعلان کرے گی۔ اس نے ہدایت کی کہ ملزم جو اس وقت ضمانت پر ہے، کو فوری طور پر گرفتار کرکے سینٹرل جیل سری نگر بھیج دیا جائے۔استغاثہ کے مطابق، مجرم اپنی نابالغ بیٹی کیخلاف نازیبا زبان استعمال کر رہا تھا۔متاثرہ نے 2021 میں پولیس اسٹیشن نوگام میں مقدمہ درج کرایا تھا۔