بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤکے تحت بیداری پروگرام منعقد

 تھنہ منڈی // انچارج زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر سلیم نوشاد رینہ کی نگرانی میں ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی میں ’’بیٹی بچائو بیٹی پڑھاؤ‘‘ کی نسبت سے ایک تربیتی اور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی کے پرنسپل مجید احمد کوہلی کی نگرانی میں انڈین آرمی کی 48RR بٹالین کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں مقررین نے بچیوں اور خواتین کی تعلیم و تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس پروگرام میں منتظمین نے مزید کہا کہ سماج میں لڑکیوں کی عزت، ان کی تعلیم و تربیت اور مساوی حقوق کیلئے جہد و جہد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ اس پروگرام میں اسکول کے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے علاوہ بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ فزیکل ایجوکیشن لیکچرار جناب شہزاد احمد رینہ اور نورین ڈار نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کی۔ پروگرام میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔