’بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو‘

سرینگر// سانگ اینڈ ڈرامہ ڈویژن نے آئی سی ڈی ایس خانیاراور عیدگاہ پروجیکٹ کے اشتراک سے کل مسکین باغ میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا ۔اس موقعہ پر حال ہی میں پیدا ہوئی 2بچیوں کا جنم دن منایا گیا اور ان کی مائوں کے ذریعے کیک کاٹے گئے اور انہیں تحائف دئے گئے ۔کیمپ میںآئی سی ڈی ایس سپروائزرس ،ورکرس ،ہیلپرس کے علاوہ خواتین نے بھی شمولیت کی ۔کیمپ کے دوران بحث و مباحثہ کے دوران مقررین نے بچیوں کی تعلیم و تربیت کو فروغ دینے کے لئے ’’بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو‘‘ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اوربچیوں کی گرتی ہوئی شرح پیدائش کو روکنے کیلئے سماج میں لڑکیوں کے تئیں امتیاز برتنے کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقعہ پر سرکار کی طرف سے شروع کی گئی سکانیہ سمردھی یوجنا اور لاڈلی بیٹی جیسی سکیموں کے بارے میں بجی جانکاری دی گئی ۔مدثر نقیب کی قیادت میں ایس آر کلچرل گروپ نے اس موقعہ پر ایک پروگرام پیش کیا ۔