بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائوسکیم کی عمل آوری

 اجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹرشاہداقبال کی نگرانی میں ہمالین ایجوکیشن مشن میں بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو سے متعلق بیداری پروگرام کااہتمام کیاگیا۔اس دوران رکن قانون سازکونسل وبودگپتا مہمان خصوصی جبکہ مسلم وانی مہمان ذی وقارتھے۔اس دوران پروگرام کی صدارت محمداعظم شاہ کررہے تھے۔اس موقعہ پربولتے ہوئے وبودھ گپتانے پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کی عمل آوری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ ٹیکنالوجی کاغلط استعمال کرتے ہیں اوریہ پتہ لگوانے کیلئے کوشش کرتے ہیں کہ حاملہ خاتون کے پیٹ میں لڑکی ہے یالڑکا۔انہوں نے کہاکہ لڑکیوں اورلڑکوں میں بھیدبھائونہیں ہوناچاہیئے۔انہوں نے خواتین کوچاہیئے کہ وہ حکومت کی بہبودسکیموں سے استفادہ کرنے کیلئے آگے آئیں۔اس دوران پروگرام کاانعقاد ضلع سوشل ویلفیئر افسرجوکہ بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو سکیم کے نوڈل افسربھی ہیں نے سانگ اینڈڈراماڈویژن مرکزی وزارت برائے اطلاعات ونشریات کے اشتراک سے کیاتھا۔ اس موقعہ پر ناگنی کلچرٹروپ ، سرسوتی سمیلن اورسنگیت کلاکیندرکی جانب سے مختلف پروگرام بھی پیش کئے گئے۔اس موقعہ پر رشیدچوہدری ،پی اوآئی سی ڈی ایس ،فاروق مضطر، سرپرست ہمالین ایجوکیشن مشن ،ڈاکٹرسلیم وانی ،سی ڈی پی اومنجاکوٹ ،راجندرگپتا ،اشونی کوچھروغیرہ بھی موجودتھے۔