کشتواڑ //حکومت ہندکی طرف سے بچیوں کی بہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں کی اہمیت اورجانکاری عام کرنے کے مقصدسے ٹھاٹھری میں ایک بیداری ریلی کاانعقادکیاگیاجس میں آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں نے حصہ لیا۔ریلی چائلڈڈیولپمنٹ پروڈٹیکشن آفسر ٹھاٹھری کے زیراہتمام منعقدکی کی گئی تھی جس میں آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں نے ہاتھوں میں بینراٹھارکھے تھے جن پربچیوں کی تعلیم کی اہمیت کواُجاگرکیاتھا۔اس سلسلے میں سی ڈی پی اونے کہاکہ ریلی کامقصدلوگوں کوبیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو کی اہمیت اوربچیوں اورخواتین کی بہبودکیلئے حکومت ہندکی طرف سے چلائی جارہی سکیموں کی جانکاری دیناتھا۔علاوہ ازیں ڈگری کالج کشتواڑمیں بھی بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائوکے موضوع پرپروگرام منعقدکیاگیاجس میں کالج کی 600 بچیوں نے حصہ لیا ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر انگریزسنگھ رانا مہمان خصوصی جبکہ ایس ایس پی کشتواڑ مہمان ذی وقارتھے۔اس دوران مقررین نے بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائوسکیم کے اغراض ومقاصدکے بارے میں جانکاری دی گئی۔
بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائوسمیت سکیموں کی بیداری
