رام بن //محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقعہ پر گزشتہ روزضلع بھر میں بی بی بی پی کے تحت ہفتہ بھر چلنے والی تقریبات کے سلسلہ میں’’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو ‘‘ پر میگا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس پی انیتا شرما مہمان ذی وقار تھیں۔ایس ایس پی ٹریفک سنجے کھجوریہ ، اے ڈی ڈی سی نواب دین ، اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین ، سی پی او اوتم سنگھ ، سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین خان ، اے سی ڈی جی ایچ کرائپاک، ڈی پی او طارق سہروردی، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر اقبال احمد بٹ، ڈپٹی سی ای او و دیگر سول و پولیس افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔سینکڑوں طالبات، اساتذہ، آشاء،ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ز، آنگن واڑی سپروائزرس، ورکروس ،ہیلپرس،خواتین سرپنچ اور پنچ اس موقعہ پر خصوصی مدعو تھے۔اس موقعہ پر متعدد مقررین نے موضوع پر لیکچر دیا اور لڑکیوںکو بچانے کی اہمیت کے علاوہ سرکار کی جانب سے لڑکیوں کی بہبودی کے لئے جاری کی گئی متعدد سکیموں کی جانکاری دی۔اپنے خطاب میں ڈی سی نے کہا کہ سماج کو ملک میں لڑکیوں کے تئیں سماجی امتیاز کو دور رکنے کیلئے کام کرنا چا ہیے ۔انہوں نے افسروں خصوصاً محکمہ تعلیم کو طلاب کے لئے اخلاقی تعلیم فراہم کرنے اور لڑکیوں کے لئے معیاری تعلیم کے یکسان حقوق سے متعلق بیداری پیدا کرنے پر زور دیا ۔اسکے علاوہ انہوں نے سی ایم او کو گرلز سکولوں کا ڈاکٹروں کے ہمراہ چیک اپ کیلئے دورہ کرنے کی ہدایت دی۔ایس ایس پی نے اپنے خطاب میںبچیوںکی تعلیم ،مقوی خوراک، قانونی حقوق،طبی نگہداشت اور سیفٹی کی اہمیت پر توجہ دینے کیلئے کہا۔انہوں نے سماج میں لڑکیوں کے لئے ایک مناسب ماحول تیار کرنے کے لئے کہا، جہاں پر وہ اپنے کو محفوظ محسوس کریں گی۔ اس سے قبل اے ڈی سی ،جو کہ آئی سی ڈی ایس کے ڈی پی او بھی ہیں ،نے خطبہ استقبالیہ پیش کیااور اس موقعہ پر مختصر خاکہ پیش کیا۔