بیٹنگ ریٹریٹ تقریب منعقد : گورنر اور دیگر اہم شخصیات نے مشاہدہ کیا

جموں//سپورٹس سٹیڈیم یونیورسٹی جموں میں شام کو بیٹنگ ریٹریٹ تقریب منعقد ہوئی جس کے ساتھ ہی اس سال کی یومِ جمہوریہ کی تقریبات اختتام پذیر ہوئیں ۔ گورنر ستیہ پال ملک ،چیئر مین قانون ساز کونسل حاجی عنایت علی ، گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ، کے کے شرما ، سکندن کرشنن ، ارکانِ قانون ساز کونسل ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ ، سینئر سول ، پولیس ، فوج اور مرکزی آرمڈ پولیس فورسز کے افسروں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شخصیات اور معزز شہریوں نے اس تقریب کا مشاہدہ کیا ۔ اس موقعہ پر فوج ، بی ایس ایف اور جموں کشمیر پولیس کے پایپ ڈرم اور براس بینڈس نے دل کو لبھانے والی دُنھیں پیش کیں جس کی وہاں موجود لوگوں نے کافی سراہنا کی ۔ براس بینڈس کی طرف سے پیش کی گئی دھنوں میں محرون سلور اور گولڈ ، سکیپیو ، ویر سپاہی ، وجے بھارت ، جے ہو اور سارے جہاں سے اچھا شامل ہیں ۔ پائیپ بینڈ شو میں دستوں نے انڈیا گیٹ ، دیشوں کا سرتاج بھارت ، نورنگے ، دی ہنڈرڈ پائیپر س ، لوڈنز بھونی وُڈز اینڈ بریس ، دی پائیپر آف ڈرمونڈ اور لاہورکو رلیمائی کی عکاسی کی  ۔ گورنر نے مختلف براس بینڈ پایپس اور ڈرم دستوں کی بہترین کارکردگی کیلئے اُن میں انعامات تقسیم کئے ۔ انہوں نے لارڈ شوا ڈے بورڈنگ سکول گومنہاساں ( گرلز ) ، گورنمنٹ ایس آر ایم ایل ہائیر سکینڈری سکول جموں ( بوائیز ) کو بہترین مارچ پاسٹ کیلئے ایوارڈ دئیے ۔ اس کے علاوہ سینک سکول مانسبل ( بوائیز) کو بہترین بینڈ دستہ ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول مبارکمنٖڈی کو بہترین ثقافتی پروگرام جبکہ بجلی محکمے کو سوبھاگیہ نامی جھانکی کیلئے بھی ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔ یہ جھانکی سپورٹس سٹیڈیم یونیورسٹی آف جموں میں 26 جنوری 2019 کو یومِ جمہوریہ کی ریاستی سطح کی تقریب کے دوران نکالی گئی تھی ۔ بیٹنگ ریٹریٹ کے اختتام پر رنگا رنگ پٹاخے بھی سر کئے گئے ۔ یہ تقریب سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا اور قومی ترانے سے اختتام پذیر ہوئی ۔