بیورو آف انڈین سٹینڈرڈز کے چھاپے زیورات ،شیشے کے شیٹ اور لوہا ضبط

 عظمیٰ نیوز سروس

کشمیر//بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کے جموں و کشمیر برانچ آفس کے افسروں کی ٹیم نے محکمہ خوراک وسول سپلائیز اور لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ کشمیر میں 4 مختلف مقامات پرچھاپے ڈالے ۔جوائنٹ ڈائریکٹر BIS JKBO کی قیادت میں ٹیم نے ڈائمنڈ گرائنڈنگ میڈیا انڈسٹری فرم کے احاطے میں تلاشی اور ضبطی کی گئی جو QCO کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی اور بھاری مقدار میں لوہے کی پنڈلی قبضے میں لے لی گئی۔ایک اور ٹیم نے سرینگر کے ڈاون ٹاؤن بالا جیولرز میں بی آئی ایس ہال مارک کے بغیر زیورات ضبط کر لیے گئے ہیں۔ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سری نگر میںبھی تلاشی اور ضبطی کی گئی۔چوتھی ٹیم نے کھنموہ کشمیر گلاس فرم سے بھاری مقدار میں لوہے کو قبضے میں لے لیا ۔بی آئی ایس جموں و کشمیر برانچ آفس کی طرف سے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ ایکٹ، 2016 کے تحت مجرموں کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔