اونتی پورہ// اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میںانٹر ڈیپارٹمنٹل ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ فوڈ ٹیکنالوجی اور الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کو طلباء اور اساتذہ نے دیکھاجبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ظفر شالمہمان خصوصی تھے اور رجسٹرار IUSTپروفیسر نصیر اقبال اور فائنانس آفیسر IUST سمیر وزیر مہمان ذی وقار تھے۔فاتح کی ٹرافی ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی نے اٹھائی اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ تزمینہ کو دیا گیا اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دونوں ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے رتبہ کو دیا گیا۔ڈاکٹر ہلال احمد راتھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔اعزازی وائس چانسلر کی رہنمائی میں طلباء میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایاگیا۔