بین ریاستی کھیر لکڑی سمگلر گرفتار

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//جموں کے سانبہ ضلع میں پولیس نے کہا کہ پولیس سٹیشن گھگوال کے دائرہ اختیار میں ایک بین ریاستی کھیر لکڑی سمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ایف آئی آر نمبر 78/2024 زیردفعات379آئی پی سی، 26 انڈین فاریسٹ ایکٹ پولیس سٹیشن گھگوال میں درج کیا گیا۔تفتیش کے دوران پولیس کی ایک ٹیم نے تکنیکی اور جسمانی نگرانی کا استعمال کرنے کے بعد ایک بین ریاستی کھیر کی لکڑی کے سمگلر کو گرفتار کیا جو گھگوال اور اس کے ملحقہ علاقوں سے کھیر کے درخت کٹائی کرتا تھا۔لکڑی گاڑیوں میں لوڈ کرکے پنجاب میں فروخت کی جاتی تھی۔پولیس نے کہا’’سمگلر غیر قانونی طور پر ‘کھیر کی لکڑی گھگوال سے کٹھوعہ کے راستے پنجاب سمگل کر رہا تھا‘‘۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت دیپک شرما @ ماما ولد پورن چند ساکنہ مہراج پور ضلع کٹھوعہ کی مہرین تحصیل کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔