بین الاقوامی یوگا ڈے | 75 ثقافتی ورثے کے مقامات

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموںوکشمیر کے تین تاریخی مقامات کو 75ممتاز ثقافتی ورثے کے مقامات میں سے21؍ جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طورپر منائے جانے والے خصوصی تقاریب کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ان مقامات میں سے جموں میں پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد سے آر ایس پورہ سیکٹر میں سچیت گڑھ ، سری نگر میں تاریخی جھیل ڈل اور اننت ناگ میں مارتنڈ سن مندر شامل ہیں۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ سچیت گڈھ کی بین الاقوامی سرحد پر حفاظتی اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے ساتھ یوگا ڈے کی تقریبا کی قیادت کریں گے۔مرکزی وزیر مملکت صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اننت ناگ میں مارتنڈ سن مندر میں تقریبات کی قیادت کریں گی جبکہ مرکزی وزیر مملکت پنچایتی راج کپل مور یشور پاٹل جھیل ڈل سری نگر میں منعقد ہونے والے یوگا ڈے کی تقریب میں شامل ہوں گے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے 75 ورثے اور مشہور مقامات کو حتمی شکل دی ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودہ اور وزیر دفاع ، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ سمیت 75مرکزی وزاء اِس برس بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کریںگے۔