بین الاقوامی یوم جنگلات کے موقعہ پر بسوہلی میں بیداری پروگرام

کٹھوعہ //عالمی یوم جنگلات کے موقعہ پر ضلع کے رمشت کالج آف ایجوکیشن ،بسوہلی میں این ایس ایس یونٹ کی جانب سے جمعرات کے روز کالج کے احاطہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔بیداری پروگرام میںبی ایڈ کورس سیمسٹرفسٹ کے این ایس ایس رضاکاروں اور عملہ نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے مقررین نے جنگلات اور دنیا میں بنی نوع انسان کے لئے تمام اقسام کے پودوں کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ درخت اور جنگلات ہمارے قصبوں اور شہروں کو سر سبز بناتی ہے اور ہوا ٹھنڈا کرکے صحت مند اور مسرت بھری زندگی فراہم کرتی ہے اور ماحول کے مضر اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ اسلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگانے چاہیں۔